Follow on FaceBook

Breaking News
recent

برسبین میں پریکٹس کے دوران وہاب، یاسر میں جھگڑا

برسبین: آسٹریلیا کے شہر برسبین میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران فاسٹ باؤلر وہاب ریاض اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کے درمیان جھگڑا ہوگیا، تاہم ٹیم انتظامیہ نے دونوں کے درمیان صلح کرادی۔
دیگر کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ نے دونوں کے درمیان صلح کروادی—۔فوٹو/ اے ایف پی
دیگر کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ نے دونوں کے درمیان صلح کروادی—۔فوٹو/ اے ایف پی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار نے ڈان نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فٹ بال وارم اپ میچ کے دوران تلخ کلامی ہوئی تاہم معاملہ سنگین نوعیت کا نہیں تھا۔
ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو پریکٹس میچ سے باہر بھیج دیا گیا، تاہم تھوڑی دیر بعد ہی انھیں واپس بلوا لیا گیا۔
ٹیم عہدیدار نے ڈان نیوز کو بتایا کہ معاملہ سنگین نوعیت کا نہیں تھا اور کھلاڑیوں کےخلاف کوئی ایکشن لیے جانے کا امکان نہیں ہے۔
بعدازاں ویاب ریاض اور یاسر شاہ کی صلح ہوگئی اور یاسر شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اور وہاب کی تصویر شیئر کی۔
ٹوئیٹر پر دونوں کھلاڑیوں نے ایک وڈیو بھی پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’ایسا کچھ نہیں جیسا دکھایا جارہا ہے، ہم دونوں اچھے دوست ہیں، کل ہم مل کر کھیلیں گے، آپ سب ہمارے لیے دعا کریں‘۔

شکایت آئی تو کارروائی ہوسکتی ہے

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اس حوالے سے کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیم انتظامیہ نے شکایت کی اور وہاب ریاض اور یاسر شاہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تکرار کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، کوئی بھی کھلاڑی ڈسپلن اور ٹیم سے بالاتر نہیں ، شکایت آئی تو کارروائی ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ جھگڑوں اور اختلافات سے ٹیم کا مورال پست ہوتا ہے اور اس طرح کے واقعات پیش نہیں آنے چاہئیں۔
تاہم پی سی بی کے ایک عہدے دار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یاسر اور وہاب ریاض نے ٹیم انتظامیہ سے معافی مانگ لی ہے اور ایک دوسرے سے صلح کرلی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دنوں کھلاڑی اپنے رویے پر شرمندہ تھے اور انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ڈسپلن کو برقرار رکھیں گے اور جمعرات سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔
عہدے دار نے کہا کہ چونکہ دونوں کھلاڑیوں نے معافی مانگ لی ہے لہٰذا ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز 15 دسمبر کو برسبین میں ہوگا جو دونوں ٹیموں کے درمیان تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا۔
اس سے قبل رواں برس فروری میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تحت پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران بھی وہاب ریاض اور احمد شہزاد میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔
مذکورہ میچ کے پانچویں اوور کی پہلی گیند پر احمد شہزاد نے وہاب ریاض کو چھکا رسید کیا لیکن وہاب نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے اگلی ہی گیند پر انہیں بولڈ کر دیا، اس موقع پر دونوں کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے اور دونوں میں تلخ جملوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی۔
جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں پر میچ فیس کا بالترتیب 40 اور 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا تھا۔
AHMAD

AHMAD

No comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.