نوے کی دہائی میں عینک والا جن سب بچوں کا پسندیدہ ترین ڈرامہ تھا۔ جب بھی اس ڈرامے کا ذکر ہوتا ہے تو آج کے جوان اپنے بچپن کی سہنری یادوں میں کھو جاتے ہیں۔ عینک والا جن کے تمام کردار آج بھی سبھی کے ذہنوں میں تازہ ہیں خاص طور پر عمران، نستور جن، زکوٹا جن، ہامون جادوگر اور چارلی ماموں کے کرداروں کو بے پناہ شہرت حاصل ہوئی تھی۔ اس ڈرامے میں دس بارہ سال کے بچے کا کردار ادا کرنے والے عمران کا اصل نام اجلال بخاری ہے۔ اجلال بخاری عینک والا جن کے علاوہ بھی کئی ڈراموں میں چھوٹے موٹے کردار ادا کر چکے ہیں لیکن تعلیم کے سلسلے میں وہ زیادہ بیرون ملک مقیم رہے۔ عینک والا جن کے زیادہ تر کردار آج کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اجلال ان عظیم فنکاروں کی مالی معاونت کے لیے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
zxcvbnm,lkjhg
entertainment
pakistan
trending
عینک والا جن کے زیادہ تر کردار کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور
![AHMAD](http://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjY2yFFFgfAz-Z0QKdBNu2RRQxulroYGNolIhQL0m1eDI5R3PVvyUhaX2LL0_cmJvFoKz3QdvePUTX_6I0CvFJR17ebheheX_cNDH52M47TbiokB_UHvaBEznN_J0-3bO0/s220/alijan4.jpg)
AHMAD
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment