لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ 2018 میں پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔لاہور میں کارکنوں سے پرجوش خطاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر آپ سب ہمارا ساتھ دیتے ہیں تو 2018 میں پاکستان کے تمام صوبوں کے وزیراعلیٰ کے گھروں پر ان کی جماعت کا جھنڈا لہرائے گا، وزیراعظم بھی پیپلز پارٹی کا ہوگا اور صدر بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری کے 4 مطالبات
• اقتصادی راہداری پر کل جماعتی کانفرنس کی قرار دادوں پر عمل
• پاناما لیکس پر پیپلزپارٹی کے بل کی پارلیمان سے منظوری
• وزیرخارجہ کی تعیناتی
• نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی ازسر نو تشکیل
بلاول کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے سیاست خدمت اور جہاد ہے۔انہوں نے اپنے مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ اگر نواز شریف وزیرداخلہ کو نہیں ہٹاتے جبکہ ہمیں باصلاحیت اور مناسب وزیرداخلہ نہیں دیا جاتا تو ہمارا نعرہ ’گو نواز گو‘ ہوگا۔
• اقتصادی راہداری پر کل جماعتی کانفرنس کی قرار دادوں پر عمل
• پاناما لیکس پر پیپلزپارٹی کے بل کی پارلیمان سے منظوری
• وزیرخارجہ کی تعیناتی
• نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی ازسر نو تشکیل
No comments:
Post a Comment