Follow on FaceBook

Breaking News
recent

آسٹریلیا میں کرکٹ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ڈیرن لیہمن اور پیٹرسڈل کی سرپرستی میں 600 بچوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 600 کے قریب بچوں کو کرکٹ کا سبق دے کر آسٹریلیا نے گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا دیا۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن اور فاسٹ باؤلر پیٹرسڈل نے بچوں کو کرکٹ کے اسباق دیے جہاں بچوں کی دلچسپی دیدنی تھی۔
ڈیرن لیہمن اور سڈل نے بچوں کو بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ سمیت کرکٹ کی تمام تیکنیک سے آگاہ کیا۔


ڈیرن لیہمن نے بچوں کو کرکٹ کے گربتائے اور انھیں تربیت دی



بچوں کو بیٹنگ کی تربیت بھی دی گئی جو مستقبل میں ان کے کام آئے گی

کرکٹ کے سبق کے حصول کے لیے کم عمر بچیاں بھی شامل تھیں

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 600 کے قریب بچوں نے تربیت میں حصہ لیا

کرکٹ کا سبق حاصل کرنے کے لیے اسکول کے بچوں نے حصہ لیا جہاں بیٹنگ، باؤلنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کی تربیت بھی دی گئی

اسکول کے بچوں نے ڈیرن لیہمن اور پیٹرسڈل سے تربیت حاصل کرنے میں خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا

AHMAD

AHMAD

No comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.