ٹیلی وژن کامیڈی سیریز ’فرینڈز‘ میں اکثر مرکزی کرداروں کے لیے ایسے متبادل کا استعمال کیا گیا جو بالکل بھی ان جیسے دکھائی نہیں دتیے تھے۔
۔ کیوبا کے سابق رہنما فیدل کاسترو کے حالاتِ زندگی لکھنے پر جتنا وقت اخبار نیو یارک ٹائمز میں کام کرنے والوں نے صرف کیا اتنا اسے قبل اخبار کی تاریخ میں کسی دوسرے آرٹیکل پر نہیں کیا گیا تھا۔
۔ بینک آف انگلینڈ کا نیا پانچ پاؤنڈ کا نوٹ سبزی کھانے والوں کے لیے موزوں نہیں۔
۔ اگر آپ کینیڈا میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کریں، تو ملنے والی سزا میں راک بینڈ نکل بیک کو سننے کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
۔ دنیا میں اس وقت ایک ہی ایسا شخص زندہ ہے جو 19 ویں صدی میں پیدا ہوا تھا۔
۔ کئی خلا بازوں کو زمین پر آنے کے بعد عینک کی ضرورت پڑی اور اب سائنسدانوں کے خیال میں وہ اس کی وجہ جانتے ہیں۔
۔ ایران کے لیے قرضے کا بندوبست کرنے والے یونانی بینکر نے لندن کا شرح سود ’لیبور‘ متعرف کرایا تھا۔
۔ صنعتوں سے نکلنے والا مواد سرد موسم میں زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔
۔ تاریخی اعتبار سے آسکر کی حالیہ سب سے صحیح دعویدار فلم ’سیلما‘ اور سب سے کم دعویدار فلم ’دی انٹیمیشن‘ گیم ہے۔
۔ میکسیکو میں بچھوؤں کے ذریعے ناخن تراشنے (مینیکیور) کا کام لیا جاتا ہے۔
No comments:
Post a Comment