اسرائیل کے جنگلات میں لگنی والی آگ شہروں تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں 122 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ 700 سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔
اسرائیل کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پانچ روز قبل اسرائیلی جنگلات میں لگی آگ دیکھتے ہی دیکھتے فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقوں تک پہنچ گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں کسی شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاعات نہیں تاہم آگ سے جھلس کر 122 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے 700 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ ہزاروں ایکٹر اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔
ریسکیو اور فائر فائٹر کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے تاہم تاحال آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
No comments:
Post a Comment