Follow on FaceBook

Breaking News
recent

دی ممی کی ایک بار پھر واپسی

اگر تو آپ فلم سیریز دی ممی کو پسند کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب وہ ایک بار پھر نئے انداز کے ساتھ پیش کی جارہی ہے۔
جی ہاں ہولی وڈ اسٹوڈیو یونیورسٹی نے 1990 کی دہائی کے آخر اور 2000 کی دہائی کے شروع میں کروڑوں افراد کو اپنا پرستار بنانے والی یہ سیریز اب نیا جنم لے رہی ہے۔
اس فلم نے برینڈن فریزر کو ایک ایکشن اسٹار بنا دیتا تھا اور اب نئی فلم میں مرکزی کردار سپر اسٹار ٹام کروز ادا کریں گے۔
ٹام کروز اس فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہیں اور اس فلم کا پہلا ٹیزر سامنے آگیا ہے۔
اس بار کہانی میں جدید دور کو دکھایا گیا جس میں ایک مصری شہزادی اپنے مقبرے میں جاگ جاتی ہے اور ٹام کروز ہی اسے روک کر دنیا کو تباہ ہونے سے بچا سکتے ہیں۔
اس فلم کے کمپیوٹر گرافکس خوفزدہ کردینے والے ہیں جبکہ ٹیزر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ پہلے کی طرح پرمزاح ہونے کی بجائے ہارر فلم ثابت ہوسکتی ہے۔
AHMAD

AHMAD

No comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.