Follow on FaceBook

Breaking News
recent

ایک عام چیز جو مختلف امراض سے بچائے


بستر پر صاف چادر کس کو اچھی نہیں لگتی مگر آپ بیڈ پر بچھی چادر کو کب بدلتے ہیں؟
اگر تو وہ کئی کئی ہفتے بستر پر رہتی ہے تو آپ کے لیے بری خبر یہ ہے کہ وہ صحت کے لیے تباہ کن بھی ثابت ہوسکتی ہے۔
یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
میری مارلوئی لیوریٹی نامی ماہر کے مطابق بستر پر کئی کئی ماہ تک ایک چادر کا موجود رہنا صحت کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نیند کے دوران پسینہ، جسمانی تیل وغیرہ کارج ہوتے رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ چادر پر تھوک، پیشاب اور فضلے وغیرہ کے آثار مل جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگر چادروں کو جلد نہ دھویا جائے تو وہ انفیکشنز، پیروں کے انفیکشنز اور دیگر فنگل انفیکشنز چادر سے انسانی جسم میں منتقل ہوسکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق گندی چادروں کو نہ بدلنا بیڈ کے دیگر حصوں میں بھی انفیکشن پھیلانے والے جراثیموں سے بھرسکتا ہے۔
اسسے بچنے کے لیے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہفتے میں ایک بار اپنے بستر بدل دیا کریں تاکہ مختلف امراض کا خطرہ ٹال سکیں۔
AHMAD

AHMAD

No comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.